پاکستان
حج 2027 کی رجسٹریشن 1 جون سے شروع ہوگی

وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا کہ حج 2027 کی لازمی رجسٹریشن 1 جون 2026 سے شروع ہو گی۔ پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 تک ہونی لازمی ہے اور سرکاری اور پرائیویٹ اسکیمیں دستیاب ہوں گی۔
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا کہ حج 2027 کی لازمی رجسٹریشن 1 جون 2026 سے شروع ہو جائے گی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ رجسٹرڈ حجاج کے لیے پاکستانی پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 تک ہونی ضروری ہے۔ خواہشمند عازمین کو جلد از جلد پاسپورٹ بنوانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور وہ سرکاری یا پرائیویٹ حج اسکیم میں حصہ لے سکتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی رجسٹریشن کے لیے پابند ہیں۔ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔




