ایشیاکپ، چیمپئینز ٹرافی کیلئے آئی سی سی حکام کا سیکیورٹی کا جائزہ
پاکستان میں ایشیاکپ اور چیمپئینز ٹرافی 2025 کے انعقاد کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اعلیٰ عہدیداروں نے سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اور کیمروں سے سرویلنس کا معائنہ کیا جبکہ پی سی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد کامران خان نے ایشیاکپ کیلئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
اس موقع پر چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نے شہر بھر میں نصب کیمروں سے روٹس کو مانیٹر کیا اور سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا، پی سی بی حکام کی جانب سے آئی سی سی وفد کو پاکستان دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سکیورٹی کی ویڈیوز دکھائی گئیں اور ائیرپورٹ، اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ اور پولیس فورس کے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان کی شرکت حکومتی اجازت اور بھارتی بورڈ کے رویے سے مشروط
آئی سی سی وفد کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک بارے بتایا گیا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت، آئی سی سی چیف کو یقین دہانی درکار
چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نے کہا کہ سیف سٹی لاہور کا انفراسٹرکچر دنیا کے بہترین سسٹمز میں سے ہے، پاکستان آ کر اچھا محسوس کر رہا ہوں، کرکٹ سے پاکستانیوں کا جذبہ دیدنی ہے۔