پاکستان
قومی اسمبلی کا اہم اجلاس 5 بجے، 27 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی نے آج شام 5 بجے اہم اجلاس کا اعلان کیا، جس کے لیے 27 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا۔ اجلاس میں اہم قانون سازی اور کمیٹی رپورٹس پر بحث کی جائے گی۔
پاکستان کے پارلیمنٹ ہاؤس میں آج شام 5 بجے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس اجلاس کے لیے سیکرٹریٹ نے 27 نکاتی تفصیلی ایجنڈا جاری کیا ہے جس میں متعدد اہم قومی امور اور عوامی مسائل پر بحث کے ساتھ ساتھ قانون سازی کے اہم موضاعات بھی شامل ہیں۔ ایجنڈے کے مطابق، انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے ترمیمی بل 2025 اور اسلام آباد وفاقی علاقہ میں نجی تعلیمی اداروں کے رولز اینڈ ریگولیشنز کے ترمیمی بل 2026 کو ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ مزید برآں، مختلف قائمہ کمیٹیوں کی تازہ رپورٹیں بھی اس اجلاس میں زیر بحث آئیں گی۔




