پاکستان
پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں 13 جون تک بارش کا اعلان

پی ڈی ایم اے نے کل سے 13 جون تک خیبر پختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور بونیر میں بارش اور ژالہ باری، جبکہ دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
پی ڈی ایم اے نے کل سے 13 جون تک خیبر پختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی جاری کی۔ اس کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور بونیر میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے، جبکہ مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مزید برآں، پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرم اور اورکزئی میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر کے محتاط رہنے کی ہدایت کی۔



