نوجوانوں کیلئے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع: لائیو اسٹاک ٹریننگ پروگرام

پاکستان میں نوجوانوں کیلئے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے لائیو اسٹاک ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے مشترکہ طور پر مفت تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔ اس پروگرام میں فش فارمنگ اور اسسٹنٹ سلاٹرر جیسی مہارتیں سکھائی جائیں گی۔
پاکستان میں نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے لائیو اسٹاک ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے مشترکہ طور پر مفت تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کے تحت فش فارمنگ، اسسٹنٹ سلاٹرر اور کولڈ چین جیسی مہارتوں کی تین ماہ کی مکمل تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو عملی مہارتوں سے لیس کر کے انہیں بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ پروگرام کی مشاورت سٹرٹیجک انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت کی گئی ہے، جس سے اس کی کارکردگی اور اثر و رسوخ کو مزید بڑھایا جائے گا۔




