پاکستان

مغربی ہواؤں سے شدید آندھی اور بارش کا ہائی الرٹ جاری

پاکستان کے متعدد علاقوں میں 11 سے 13 جون تک شدید آندھی، بارش اور طوفانی جھکڑ کا ہائی الرٹ جاری۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ موسمیات نے مٹی کے طوفان، ژالہ باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے بھی بیان کیے۔

اسلام آباد: مغربی ہواؤں کے زیر اثر آج سے 13 جون تک پاکستان کے متعدد علاقوں میں شدید آندھی، مٹی کے طوفان، تیز جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر اور محکمہ موسمیات نے اس الرٹ میں یہ بھی بتایا کہ بعض مقامات پر شدید ژالہ باری، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب اور خیبر پختونخوا نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی۔ عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ محفوظ جگہوں پر رہیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button