پاکستان

پاکستان میں بچوں پر جنسی تشدد میں 8٪ اضافہ

پاکستان میں بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات 2025 میں 8٪ بڑھے، کل 3630 کیس رپورٹ ہوئے۔ 11–15 سالہ بچے زیادہ متاثر، 32٪ کیسز قریبی رشتے داروں سے۔

پاکستان میں بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 2025 میں رپورٹ شدہ کل 3630 کیسز 2024 کے مقابلے میں 8٪ زیادہ تھے، جس سے یومیہ تقریباً 9 بچے متاثر ہوئے۔ نجی تنظیم ساحل کی تازہ رپورٹ کے مطابق 11 سے 15 سالہ بچے سب سے زیادہ متاثر، جبکہ 32٪ زیادتی کرنے والے جاننے والے یا قریبی رشتے دار تھے، 18٪ اجنبی اور 12٪ کیسز میں شوہر ملوث تھے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ متاثرین میں 53٪ لڑکیاں اور 47٪ لڑکے تھے، اور 116 کیسز میں نو مولود بچے بھی شامل تھے۔ حکومت اور سماجی تنظیمیں اس بحران سے نمٹنے کے لیے مزید حفاظتی اقدامات اور قانون سازی کی ضرورت پر زور دے رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button