کیمروں سے بچنے کیلئے گاڑی کی ڈگی میں تک چُھپا، شہزادہ ہیری
انگلینڈ: شہزادہ ہیری نے میرر گروپ آف نیوزپیپرز (MGN) کیخلاف فون ہیکنگ اور غیرقانونی طور پر اُن کی نجی زندگی میں داخل ہوکر معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری ایم جی این کے خلاف ہائی کورٹ میں گواہ کے طور پر پیش ہوئے جہاں انہوں نے فون ہیکنگ سمیت غیر قانونی طور پر معلومات اکٹھا کرنے کے کیس میں ثبوت پیش کیے۔
ہیری نے ایم جی این پر ان کے خلاف نفرت کو ہوا دینے اور انہیں ایک دھوکے باز، کم عمر شراب پینے والے، غیرذمہ دار اور منشیات لینے والے کے طور ان کی شخصیت مجروح کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
Advertisement
شہزادہ ہیری نے کہا کہ انہوں نے عدالت میں جانے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ وہ ان تمام معاملات کی تہہ تک پہنچیں اور عدالت مجرمان کا محاسبہ کر سکے سکے۔
شاہی خاندان سے علیحدہ ہوجانے والے ہیری جو اب اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور دو بچوں آرچی اور للیبیت کے ساتھ امریکہ میں رہتے ہیں، نے کہا کہ ان اخبارات نے ان کی ذاتی زندگی کو متاثر کیا۔ یہاں تک کہ انہیں میڈیا نمائندوں اور اُن کے کیمروں کا سامنا کرنا پڑتا جس سے بچنے کیلئے انہیں گاڑی کی ڈگی میں تک چُھپنا پڑا۔