صعنت و تجارت

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 21پیسے کا اضافہ

کراچی: انٹر بینک میں جمعرات کے روز ڈالر کی قدر میں 21پیسے  کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں  امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی البتہ یورو اورپاؤنڈ کی قیمتو ں میں کمی رہی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر21پیسے کا اضافہ ہوا اورروپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر انٹربینک میں 224.16روپے سے بڑھکر224.37روپے کی سطح پر پہنچ گیا،جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 232.00روپے پر مستحکم رہا۔

یورو کی قیمت فروخت20پیسے کی کمی سے  250.80  روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت10پیسے کی کمی سے  290.90روپے کی سطح پر رہی۔سعودی ریال22پیسے بڑھ کر 63.85روپے پرپہنچ گیا لیکن یو اے ای  درہم20 پیسے  گھٹ کر65.80روپے پرآگیا۔

ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کرنے میں ملوث عناصر کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کے اصولی فیصلہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ریگولیشنز پر عملدرآمد کو مؤثر بنانے کی ہدایات کے باعث اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑھنے کا سلسلہ تھم چکا ہے لیکن انٹربینک میں معمولی پیمانے پر اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button