شوبز

بیٹیوں سے متعلق بیان پرمیرے بیٹوں کو بد دعائیں دی گئیں، صاحبہ

لاہور: اداکارہ صاحبہ کا کہنا ہے کہ بیٹیاں نہ ہونے سے متعلق بیان پر میرے  بیٹوں کو بدعائیں دی گئیں۔

فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ صاحبہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بیٹیاں نہ ہونے پر شکر ادا کرنے پر آن لائن نہ صرف شدید تنقید کی گئی بلکہ میری کردار کشی بھی ہوئی اور بیٹوں کو بد دعائیں بھی دی گئیں۔

صاحبہ کا مزید کہنا تھا کہ  بیٹیوں نہ ہونے پر شکر ادا  کرنے کا مطلب غلط لیا گیا۔ یہ بات موجودہ حالات اور بیٹیوں کے ساتھ پیش آنے والے مسائل کو دیکھ کر کی تھی۔ آج بھی سماج میں بیٹیوں کو خواہشات پوری نہیں کرنے دی جاتیں۔  اگر وہ پڑھنا چاہتی ہیں تو ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اور جو ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں ان کے راستے روکے جاتے ہیں۔

Advertisement

انٹرویو میں شریک صاحبہ کے شوہر ریمبو نے کہا کہ بچوں کی پیدائش سے پہلے بھی صاحبہ بیٹی کا سوچ کر رو پڑتی تھیں کیونکہ بطور ماں وہ بیٹیوں کے دکھ  بہادری سے برداشت نہیں کرسکتیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button