پاکستان
بجٹ 27-2026: الیکٹرک موٹرسائیکل، ریکشوں اور گاڑیوں پر رعایتوں کی تفصیل

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ 27-2026 میں الیکٹرک موٹرسائیکل، ریکشوں اور گاڑیوں پر نئی رعایتیں اور سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا۔
بجٹ 27-2026 کے دوران وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا کہ الیکٹرک موٹرسائیکل، ریکشوں اور گاڑیوں پر خصوصی رعایتیں برقرار رکھی جائیں گی۔ اس کے تحت 2 ہزار سے 3 ہزار سی سی تک کی تمام پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر ایف ای ڈی عائد کی گئی ہے جبکہ 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ایف ای ڈی کا اطلاق ہوگا۔ مزید برآں، الیکٹرک ٹرکوں پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد کمی کی گئی ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18,771 ارب روپے ہے، جس میں سود کی ادائیگی، پینشن اور دیگر اخراجات کا بھی تفصیلی بجٹ شامل ہے۔




