پاکستان

لاہور ہائی کورٹ نے ہانیہ قتل کیس ڈی جی ایف آئی اے کو بھیج دیا

لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ نے سی سی ڈی کی فائرنگ سے 9 سالہ بچی ہانیہ کے قتل پر رٹ پٹیشن پر سماعت کے بعد کیس ڈی جی ایف آئی اے کو بھیج دیا۔ عدالت نے قانون کے مطابق مکمل میرٹ پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے پنڈی بنچ نے چکوال میں سی سی ڈی کی مبینہ فائرنگ سے 9 سالہ معصوم بچی ہانیہ کے قتل کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر سماعت کی۔ جج جسٹس صداقت علی خان نے عدالت میں درخواست گزار کے ایڈووکیٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام کو پیش کیا۔ سماعت کے دوران پولیس افسران نے کیس کی تفصیلات پیش کیں۔ عدالت نے فیصلہ کیا کہ کیس کو ڈی جی ایف آئی اے کو مکمل میرٹ پر فیصلہ کرنے کے لیے بھیج دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button