شوبز

حمزہ کو چھوٹی سی عمر میں گردے فیل ہونے کی تشخیص ہوئی تھی، فضیلہ عباسی

لاہور: پاکستان شوبز کے اداکار حمزہ علی عباسی کی بڑی بہن فضیلہ عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کو بچپن میں گردے فیل ہونے کی تشخیص ہوئی تھی۔

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے مماثلت رکھنے والی ڈرماٹولوجسٹ فضیلہ عباسی ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت اپنے بھائی حمزہ کے حوالے سے بھی تبصرہ کیا۔

ڈاکٹر فضیلہ کا کہنا تھا کہ حمزہ بچپن سے بہت شرارتی اور شوخ مزاج لڑکا تھا تاہم بڑے ہوتے ہوتے بےحد سنجیدہ اور سکون پسند ہوگیا۔

 

فضیلہ عباسی نے انکشاف کیا کہ حمزہ علی عباسی کو بےحد کم عمری میں گردوں کے فیل ہونے کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی تاہم بروقت علاج اور احتیاط کی وجہ سے وہ صحتیاب ہوگئے۔

 

 

View this post on Instagram
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
فضیلہ کا کہنا تھا کہ حمزہ کو بچپن سے ہی اداکاروں اور کارٹون کریکڑز کی نقل کرنا پسند تھا اور ہمیشہ سے ہی اس کا رجحان اداکاری کی جانب تھا تاہم وہ کبھی اداکاری کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔

اداکاری کی آفرز کے حوالے سے فضیلہ عباسی نے کہا کہ انہیں کئی مرتبہ اداکاری کیلئے آفرز آچکی ہیں مگر انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ اداکارہ ہوتیں تو شاید بہت خراب پرفارم کرتیں کیونکہ وہ ایک سنجیدہ مزاج خاتون ہیں اور اداکاری ان کے بس کی بات نہیں۔

 

View this post on Instagram
A post shared by Hamza Ali Abbasi (@realhamzaaliabbasi)
یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے گزشتہ دنوں ناک کی پلاسٹک سرجری کروائی تھی جس کیلئے ان کی نند ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا تھا تاہم فضیلہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بیان جاری کیا تھا کہ یہ سرجری انہوں نے نہیں کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button