تارکین وطن

ریلی میں ملی نغموں کے دوران شرکاء نے جھنڈے لہرا کر پاکستان اور افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا

برسلز ۔ بیلجیئم میں پاکستان زندہ باد اور استحکامِ پاکستان ریلی کا اہتمام بیلجیئم کے معروف سیاحتی مقام سینٹرل اسٹیشن کے سامنے کیا گیا۔
اس ریلی کا اہتمام جوئیہ برادران نےہم ہیں پاکستان آرگنائزیشن بلجیئم اور پاکستان کمیونٹی اتحاد آرگنائزیشن بیلجیئم اور پاک ای یو بیلجیئم فیڈریشن کے مشترکہ تعاون سے کیا۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم، شہدائے افواجِ پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصاویر اٹھا کر افواجِ پاکستان سے بھرپور یکجہتی اور محبت کا اظہار کیا، ریلی میں بیلجیئم کی مختلف پاکستانی تنظیموں کے رہنماوں نے بھرپور شرکت کی ۔
اس موقع پر پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔شرکاء نے عسکری قیادت کے قد آور پوسٹروں سمیت آرمی چیف کے پورٹریٹ بھی اٹھا رکھے تھے۔
ریلی میں ملی نغموں کے دوران شرکاء نے جھنڈے لہرا کر پاکستان اور افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایونٹ کے آرگنائزر علی حسنین جوئیہ اور کمیونٹی رہنماوں نے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، انہی کی وجہ ہمارے ملک کی جڑیں مضبوط ہیں۔ ہمیں بحیثیت قوم، افواجِ پاکستان کو یقین دلانا چاہئے کہ ہم ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ سکیورٹی فورسز ملکی سلامتی اور بقا کی ضمانت ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان پوری قوم کا فخر ہیں، فوج نے کس قدر قربانیاں دے کر امن کی منزل کو قریب تر کیا۔تاریخ میں یہ قربانیاں سنہری حروف سے لکھی اور یاد رکھی جائیں گی

آج ہم اس وطن عزیز کی آزاد فضاؤں میں سکھ اور چین سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔یہ ان عظیم افواج پاکستان کے شہدا کی لازوال قربانیاں ہی ہیں۔ اوورسیز پاکستانی اور پاکستان کے عوام اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حالات کچھ بھی ہوں ہم پاکستان اور افواج پاکستان کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ریلی کے اہم راہنماؤں میں جوئیہ برادران احمد محمود جوئیہ۔ حسنین علی۔شیخ کاشف، شیخ آصف، فرید خان، ناصر چوہان، حاجی ناصر ننھا، صاحبزادہ محمد طفیل، ذوالفقار علی، اعظم شاہ، عارف اقبال بٹ، ذوالفقار بھٹی، حافظ سلیمان , رفیع اللہ خان, وقار بٹ, اویس بٹ اور کمیونٹی کی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ سنٹرل اسٹیشن پاکستان زندہ باد پاک آرمی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاکر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button