پاکستان

سرجانی ٹاؤن میں 18 سالہ مصباح کی موت کے کیس میں اہم پیش رفت

سرجانی ٹاؤن میں 18 سالہ مصباح کی تشدد سے ہلاک ہونے کے بعد عدالت نے قبر کشائی کا حکم دیا۔ پولیس سرجن کے زیرِ قیادت خصوصی میڈیکل بورڈ بن گیا۔

کراچی، 27 جون 2026 – سرجانی ٹاؤن میں مبینہ تشدد کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی 18 سالہ مصباح کے کیس میں عدالت کے حکم پر آج قبر کشائی کی جا رہی ہے۔ مختصر تحقیقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ مقتولہ کی موت کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں بشیر چوک والا قبرستان میں قبر کشائی کی جائے گی۔ اس حساس معاملے کے لیے ایک خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، جس کی سربراہی پولیس سرجن کراچی کریں گے۔ ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر کامران شیخ کو بورڈ کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر صدف ہارون اور ڈاکٹر محمد یٰسین بورڈ کے ارکان میں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button