پاکستان
سرکار نے سدرہ عرب قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کیں

سرکار نے سدرہ عرب قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کیں۔ عدالت نے 302 کے ساتھ 7-ATA اور 11-WW کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا۔ کیس کی تفتیش انسپیکٹر طارق گوندل کے سپرد ہو گئی۔
سرکار نے سدرہ عرب قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کیں۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں جرگے کے فیصلے پر قتل ہونے والی سدرہ عرب کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کیا اور عدالت کے حکم پر مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کر لی گئیں۔ عدالت کے جج امجد علی شاہ کے حکم سے اب مقدمے میں دفعہ 302 کے ساتھ ساتھ 7-ATA اور 11-WW کی دفعات شامل ہو چکی ہیں۔ مزید برآں، کیس کی باقاعدہ تفتیش انسپیکٹر طارق گوندل کے سپرد کر دی گئی ہے۔




