پاکستان
بلوچستان میں شدید زلزلے سے 90 سے زائد مکانات ملبے میں ڈھک گئے

بلوچستان کے کئی اضلاع میں صبح سویرے شدید زلزلے کے جھٹکوں نے 90 سے زائد مکانات کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، 3 افراد زخمی ہوئے۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج بھی شدید زلزلہ کے جھٹکوں کے باعث 90 سے زائد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، اور 3 افراد زخمی ہوئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ 5.1 کی شدت کے ساتھ، مرکز ضلع بارکھان سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں اور گہرائی 19 کلومیٹر پر واقع تھا۔ متاثرہ علاقوں میں موسیٰ خیل، بارکھان، رکنی اور کوہلو شامل ہیں۔ شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔




