تعلیمی اداروں میں چھاپے: طالبات موجود مگر استاد غیر حاضر

رحیم یار خان کے تعلیمی اداروں میں چھاپے کے دوران اساتذہ کی غیر حاضری اور طالبات کے ساتھ بے ضابطگیوں کے شواہد ملے۔ گورنمنٹ کالجز میں استاد کے سونے اور رقوم کی فراڈ کے الزامات بھی سامنے آئے۔ سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے کر تحقیقات جاری ہیں۔
وزیر تعلیم کی ہدایت پر رحیم یار خان کے تعلیمی اداروں پر ٹیموں نے چھاپے مارے۔ مئی میں کیے گئے معائنے کی رپورٹس میں اساتذہ کی غیر حاضری اور بدانتظامی کے شواہد سامنے آئے۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ویمن کالج منتھار میں تمام اساتذہ غیر حاضر پائے گئے جبکہ طالبات موجود تھیں مگر کلاسز میں کوئی استاد موجود نہیں تھا۔ گورنمنٹ خواجہ فرید کالج میں امتحانی رشوت اور نقل میں معاونت کے مبینہ انکشافات سامنے آئے، جس میں واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے طلبہ سے رقم لینے کے شواہد بھی شامل ہیں۔ امتحانی ڈیوٹی کے دوران استاد کے مبینہ طور پر سونے کا بھی انکشاف ہوا۔ مبینہ بے ضابطگیوں پر سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔




