پاکستان

جائلی ایچالان اور ایس ایم ایس سے بچنے کے طریقے

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کو ایچالان اور ایس ایم ایس پر مبنی فراڈ سے خبردار کیا۔ اصلی ایچالان صرف 9915 کوڈ سے آتے ہیں۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCAs) نے شہریوں کو ایچالان اور ایس ایم ایس پر مبنی فراڈ سے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی۔ ادارے نے واضح کیا کہ سائبر فراڈ عناصر جعلی ویب سائٹس اور مشکوک لنکس کے ذریعے ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا کہ کسی بھی مشکوک لنک پر کلک نہ کریں اور اپنا ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) یا دیگر ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ اس کے ساتھ ہی پی ایس سی اے نے بتایا کہ اصل ایچالان صرف مختصر کوڈ 9915 سے ہی بھیجے جاتے ہیں۔ اگر کوئی ایچالان اس کوڈ سے مختلف ہو تو اسے فوری طور پر بلاک کر کے متعلقہ حکام کو رپورٹ کریں۔ مزید برآں، ادارے نے شہریوں کو یہ بھی بتایا کہ فراڈ ایس ایم ایس میں اکثر پیغام کے آخر میں غیر معیاری فون نمبر یا ویب سائٹ کا لنک شامل ہوتا ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے شہری اپنے مالی اور ذاتی سلامتی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button