پاکستان
تعلیمی بورڈ ڈپٹی کنٹرولر پر طالبہ سے زیادتی کا الزام

فیصل آباد میں تعلیمی بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر پر طالبہ سے زیادتی کی کوشش کا الزام۔ پولیس نے مقدمہ درج کیا۔
فیصل آباد: تعلیمی بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات، میاں نعیم پر طالبہ سے زیادتی کی کوشش کا الزام عائد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق، میاں نعیم نے نمبر بڑھانے اور گیس پیپر دینے کے بہانے سے طالبہ کو ایک ڈگری کالج میں بلایا اور بعد میں اسے جڑانوالہ روڈ کی طرف لے گیا۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔




