پاکستان
کراچی میں ٹریفک حادثہ: دو بہنیں جان بحق

کراچی کے ناظم آباد میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو بہنیں جان بحق ہو گئیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل بے قابو ہو کر زمین پر گری۔
کراچی کے ناظم آباد نمبر ایک میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو بہنیں جان بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت ہوا جب موٹرسائیکل بے قابو ہو کر گر گیا۔ موٹرسائیکل گرنے کے بعد دونوں بہنیں ایک آئل ٹینکر کے پچھلے ٹائروں کے نیچے آ گئیں۔ پولیس نے 22 ویلر آئل ٹینکر کو تھانے منتقل کر دیا ہے اور ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دونوں خواتین کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔




