پاکستان

سندھ میں بچوں میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ

سندھ میں ایچ آئی وی کے کیسز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ 2026 کے دوران 329 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص کی گئی ہے۔

سال 2026 کے دوران سندھ میں ایچ آئی وی کیسز کی کل تعداد 894 تک پہنچ گئی ہے، جس میں 329 بچے شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق، سندھ میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی وجہ غیر محفوظ طبی طریقے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس صورتحال نے صوبائی محکمہ صحت اور طبی ماہرین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پیچھلے سالوں کی نسبت بچوں میں ایچ آئی وی کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوا ہے، جس میں 188 لڑکے اور 141 لڑکیاں شامل ہیں۔ ماہرین صحت نے عوامی آگاہی کی کمی اور غیر محفوظ طبی روایات کو اس خطرناک صورتحال کی وجوہات قرار دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button