پاکستان

آبنائے ہُرمز کی بندش، عالمی غذائی بحران کا خدشہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہُرمز کی بندش سے غذائی بحران کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ میکسیمو ٹوریرو نے اس معاملے کی سنجیدگی کی جانب توجہ دلائی ہے۔

اقوام متحدہ نے آبنائے ہُرمز کی بندش کے نتیجے میں عالمی غذائی بحران کے خطرات سے آگاہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے چیف اکانومسٹ میکسیمو ٹوریرو نے کہا ہے کہ حالات نازک ہیں اور وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، سری لنکا، سوڈان، کینیا، برازیل اور تھائی لینڈ جیسے ملکوں میں فصلیں لگانے کا اہم وقت آ پہنچا ہے۔ آبنائے ہُرمز ایک اہم گزرگاہ ہے جہاں سے دنیا کا 35 فیصد تیل، 20 فیصد قدرتی گیس اور 20 سے 30 فیصد کھاد گزرتی ہے۔ اس کی بندش سے سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے، جو عالمی سطح پر غذائی عدم تحفظ کا باعث بن سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button