پاکستان
ایران کی لیگو ویڈیوز کی مقبولیت

ایرانی تخلیق کاروں کی لیگو طرز کی ویڈیوز نے عالمی سطح پر بے پناہ شہرت پائی ہے۔ ان ویڈیوز میں امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو طنزیہ انداز میں دکھایا گیا ہے۔
تہران (17 اپریل 2026): ایرانی تخلیق کاروں کی جانب سے تیار کردہ مصنوعی ذہانت پر مبنی لیگو طرز کی ویڈیوز نے عالمی سطح پر غیر معمولی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بیانیے کی جنگ جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔ قطر کے عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ان ویڈیوز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو انتہائی طنزیہ اور دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔




