پاکستان

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کی سرجری مکمل ہو گئی ہے۔ انہیں طبی معائنہ کے بعد جیل منتقل کیا گیا ہے۔

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے پر ان کی سرجری کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق، بشریٰ بی بی نے دائیں آنکھ میں بینائی کی خرابی کی شکایت کی تھی، جس پر انہیں ماہرینِ چشم کے زیر معائنہ لایا گیا۔ معائنے کے دوران ان کی آنکھ میں ‘ریٹینل ڈیٹچمنٹ’ کی تشخیص ہوئی، جس پر ڈاکٹروں نے فوری سرجری کا مشورہ دیا۔ انہیں گزشتہ شام راولپنڈی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری طبی ٹیسٹ مکمل کیے گئے۔ بشریٰ بی بی کی رضامندی کے بعد پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور دیگر ماہر ڈاکٹروں نے سرجری کی۔ سرجری کے بعد، انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button