کراچی میں منکی پاکس کا نیا کیس

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔ شوہر کے بعد اس کی اہلیہ میں بھی وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں.
کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جہاں متاثرہ خاندان میں شوہر کے بعد اس کی اہلیہ بھی وائرس سے متاثر ہو گئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ملیر کا رہائشی 42 سالہ شخص اسپتال سے صحتیاب ہوکر گھر منتقل ہو چکا ہے۔ تاہم، اب اس کی 41 سالہ اہلیہ میں علامات ظاہر ہونے پر انہیں اسپتال داخل کر لیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کو علاج کی تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ اچھی خبر یہ ہے کہ متاثرہ فیملی کے بچوں میں منکی پاکس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی ہے۔ رواں سال کراچی میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے. وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر محکمہ صحت نے صوبے بھر میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے.




