پاکستان

سندھ حکومت نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے سخت فیصلے کیے

سندھ حکومت نے امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ نقل کرنے والے طلبہ اور عملے کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

کراچی: سندھ حکومت نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے بڑے فیصلے کئے ہیں۔ وزیر تعلیم سردار شاہ اور وزیر بورڈز و جامعات محمد اسماعیل راہو نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔ نئے ضوابط کے تحت امتحانی عمل کے دوران موبائل فون یا نقل کا مواد رکھنے والے طلبہ کو فوراً امتحانی عمل سے خارج کر دیا جائے گا اور ان کے تمام پرچے منسوخ کر دیے جائیں گے۔ مزید برآں، ایسے طلبہ کو جاری امتحانات اور مستقبل میں بورڈ کے کسی بھی امتحان میں شرکت کی اجازت بھی نہیں ملے گی۔ ان اقدامات کا مقصد امتحانی نظام کی شفافیت کو برقرار رکھنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button