روس کا نیا آن لائن ویزا سسٹم

روس نے اپنے ”امپیٹریشن” پروگرام کے تحت غیر ملکی ہنر مندوں کے لیے ایک نئے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کیا ہے، جو انہیں شہریت اور ملازمت کے مواقع فراہم کرے گا۔
ماسکو: روس نے اپنی ‘امپیٹریشن’ (Impatriation) اسکیم کے تحت غیر ملکی ہنر مندوں کو شہریت اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک نئے ڈیجیٹل پورٹل کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد دنیا بھر سے باصلاحیت اور ہنرمند افراد کو روس کی جانب راغب کرنا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پروگرام ان غیر ملکیوں کے لیے ہے جو مطلوبہ پیشہ ورانہ مہارت رکھتے ہیں اور مستقل طور پر روس منتقل ہونے کے خواہشمند ہیں۔ درخواست گزاروں کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ روایتی روسی اقدار کے احترام کا مظاہرہ بھی کریں۔ درخواست دینے کا طریقہ کار: امیدواروں کو ایک منظم آن لائن عمل سے گزرنا ہوگا جس میں جامع سی وی سمیت مخصوص دستاویزات درکار ہوں گی۔



