پاکستان

پنجاب میں الیکٹرو بسوں کی فراہمی کی منظوری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسوں کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں ماس ٹرانزٹ سسٹم پر بھی غور کیا گیا ہے.

لاہور (16 اپریل 2026): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے مزید 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ ایک خصوصی اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے میٹروبس اسٹیشن کی تعمیر و مرمت کی ہدایت کی اور نئے ڈیزائن کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ فری ٹرانسپورٹ کے تحت 21 روٹس پر روزانہ سوا لاکھ مسافر استفادہ کر رہے ہیں اور 3560 ٹرپ مکمل ہو چکے ہیں۔ رواں ماہ 100 الیکٹرو بسیں جبکہ مئی کے وسط تک 350 اور جون کے آخر تک 264 الیکٹرو بسیں پنجاب پہنچ جائیں گی.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button