پاکستان

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی موجودگی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کا معاہدہ ہوا۔ یہ معاہدہ واشنگٹن ڈی سی میں ہوا جس میں دونوں ممالک کے حکام نے شرکت کی۔

17 اپریل 2026 کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی موجودگی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سعودی ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ یہ تقریب امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی گئی، جس میں امریکا میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔ اعلامیہ کے مطابق، یہ معاہدہ سعودی فنڈ برائے ترقی (SFD) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے درمیان طے پایا، جس کے تحت اسٹیٹ بینک میں موجود 3 ارب ڈالر کے سعودی ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کی گئی۔ معاہدے پر سعودی فنڈ برائے ترقی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن عبدالرحمن المرشد اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام نے دستخط کیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button