پاکستان

موبائل فون کی سیٹنگ سے بینک اکاؤنٹ کے خطرات

سائبر کرمنلز نے نئے طریقے سے موبائل فون صارفین کے بینک اکاؤنٹس خالی کرنے کا آغاز کر دیا ہے، جس میں کوئی پاس ورڈ یا او ٹی پی مانگے بغیر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ سب ایک معمولی سیٹنگ کی وجہ سے ممکن ہے۔

کراچی (17 اپریل 2026): ہوشیار ہو جائیں کہ سائبر کرمنلز نے موبائل فون صارفین کو لوٹنے اور ان کے بینک اکاؤنٹس خالی کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ یہ کرمنلز مختلف طریقوں سے صارف کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر کے انہیں دیوالیہ بنا دیتے ہیں، جس میں کبھی کبھار کال کے ذریعے پاس ورڈ یا او ٹی پی مانگا جاتا ہے۔ لیکن اب یہ طریقہ پرانا ہو چکا ہے۔ ہیکرز اب صارفین سے کوئی پاس ورڈ یا او ٹی پی مانگے بغیر بھی ان کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر کے منٹوں میں ان کو خالی کر سکتے ہیں۔ یہ سب ایک معمولی سیٹنگ میں چھپا ہوا ہے۔ حالیہ کچھ عرصے میں سامنے آنے والے ایک نئے فراڈ میں ہیکرز صارف کو فون کر کے کسی بہانے سے ان کی ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button