پاکستان
پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی

پاکستان چار سال بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپس آنے کی تیاری کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اس کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے.
پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ ملک عالمی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کے لیے تیار ہے۔ وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے نمائندوں سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی بہتری، آئی ایم ایف پروگرام اور مالیاتی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے اور جلد ایگزیکٹو بورڈ سے حتمی منظوری متوقع ہے۔ پاکستان یورو بانڈز اور روپے سے منسلک بانڈز جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جو عالمی مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کو فروغ دے گا.



