پاکستان
سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

کراچی کے سہراب گوٹھ میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا۔
کراچی کے سہراب گوٹھ میں آلسف اسکوائر کے قریب پولیس کے گشت اور سنیپ چیکنگ کے دوران مسلح ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق، ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے، جبکہ ان کا مجرمانہ ریکارڈ چیک کرنے اور شناخت کی تصدیق کے لیے کارروائی جاری ہے۔




