پاکستان
شاہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حوصلہ افزائی کی

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیول اکیڈمی میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ-ایران معاہدے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک محنت پر خصوصی خراج تحسین ادا کی۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد اکارڈ پر دستخط ہونا پاکستان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دن رات انتھک محنت کی، جس سے یہ معاہدہ ممکن ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان دنیا میں امن کا پیامبر بن کر ابھرا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے فیلڈ مارشل کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔




