پاکستان
دمشق میں دھماکے سے 5 جانیں گئیں، 16 زخمی

شام کے دارالحکومت دمشق کے اہم علاقے پیلس آف جسٹس کے کیفے میں دھماکا ہوا، جس سے کم از کم 5 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔
شام کے دارالحکومت دمشق میں پیلس آف جسٹس کے کیفے میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوئے۔ شامی میڈیا کے مطابق دھماکہ شہر کے اس اہم علاقے میں ہوا، اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک رپورٹ کی گئی ہے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائی جاری ہے۔




