پاکستان

پی آئی اے کی فنانس اور سپلائی چین اسلام آباد منتقل

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اپنے شعبہ فنانس اور سپلائی چین کے متعدد افسران کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت 20 افسران کی ٹرانسفر کی گئی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے اپنے اہم شعبوں، خاص طور پر فنانس اور سپلائی چین، کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 20 افسران کی منتقلی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، جن میں جنرل منیجر فنانس سمیت گروپ 7 تک کے افسران شامل ہیں۔ شعبہ سپلائی چین کے 6 افسران کے تبادلے کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے، جو پی آئی اے کے چیف ایچ آر افسر کی منظوری کے بعد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button