پاکستان

توشہ خانہ کیس کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس  کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلیے مقرر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  جسٹس یحییٰ آفریدی او رجسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل کی کل سماعت کرے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے6 جولائی کو توشہ خانہ کیس پر کارروائی روکنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے  کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ۔

 

اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے  کے خلاف دائر کی گئی اپیل میں توشہ خانہ ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button