برطانیہ میں پناہ گزینوں کی عمر کا تعین اے آئی سے

برطانیہ نے آئندہ سال سے سرحدی تصاویر کا تجزیہ کر کے پناہ گزینوں کی عمر کا اندازہ لگانے کے لیے اے آئی سسٹم آزمائشی طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔
برطانیہ نے پناہ گزینوں کی عمر کا تعین کرنے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق آئندہ سال سے ایک جدید اے آئی نظام آزمائشی بنیاد پر استعمال کیا جائے گا جو سرحد پر لی گئی تصاویر کا تجزیہ کر کے کسی شخص کی عمر کا اندازہ لگائے گا۔ اس اقدام کا مقصد ایسے بالغ تارکین وطن کی شناخت کرنا ہے جو خود کو کم عمر ظاہر کر کے پناہ کے نظام سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بچوں کے روپ میں آنے والے بالغ تارکین وطن کی شناخت کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال اگلے سال سے شروع کیا جائے گا، اس مقصد کے لیے ایک سافٹ ویئر کمپنی کو ٹیکنالوجی تیار کرنے اور لاگو کرنے کا ہدایت دی گئی ہے۔



