ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2026: 35 کروڑ ڈالرز کے معاہدے

لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد 32ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2026 نے 35 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد کے معاہدے طے کیے۔ پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر عالمی مسابقت میں مزید مضبوط ہوا۔
32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2026 لاہور ایکسپو سینٹر میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
اس تین روزہ بین الاقوامی ایونٹ میں 35 کروڑ امریکی ڈالر (350 ملین ڈالر) سے زائد کے کاروباری معاہدے طے ہوئے، جس سے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی عالمی مسابقت اور برآمدی صلاحیت مزید مضبوط ہوئی۔
اس نمائش کے انعقاد میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمان سیگل نے اختتامی تقریب میں خصوصی خطاب کیا۔
نومائندوں نے کہا کہ یہ معاہدے نہ صرف برآمدات کو بڑھائیں گے بلکہ مقامی صنعت میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔




