پاکستان

دبئی سے اسمگل شدہ کروڑوں روپے کا سامان ضبط

پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والی پرواز سے اسمگل شدہ سامان ضبط کیا۔ ضبط شدہ قیمتی سامان کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ کارروائی کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔

پاکستان کسٹمز کے اہلکاروں نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک کامیاب کارروائی کے ذریعے دبئی سے اسمگل کر کے لایا جانے والا قیمتی سامان ضبط کیا۔
دبئی سے آنے والی ایک نجی ایئر لائن کی پرواز کے دو مشتبہ سوٹ کیسز کو پری اسکیننگ کے دوران روکا گیا۔ تلاشی میں مختلف برانڈز کے مہنگے موبائل فونز، چارجرز اور امپورٹڈ پرفیومز ملے۔
ضبط شدہ سامان کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز نے سامان قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کیا اور ملک میں اسمگلنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button