پاکستان

مصنوعی ذہانت کے روبوٹ کی پہلی شادی

ماسکو میں دو اے آئی روبوٹ نے پہلی بار رسمی شادی کی۔ تقریب میں روبوٹس نے ایک دوسرے کے ساتھ عہد و پیمان کیے۔ یہ منظر مصنوعی ذہانت کے مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

ماسکو(10 جولائی 2026): روس کے دارالحکومت ماسکو میں مصنوعی ذہانت کی دنیا کا ایک انتہائی انوکھا اور حیرت انگیز منظر دیکھنے میں آیا ہے، جہاں تاریخ میں پہلی بار دو ہیومنائیڈ (انسان نما) اے آئی روبوٹس کی علامتی شادی کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔

اس منفرد تقریب کا انعقاد ماسکو کی پشکن لائبریری میں ہوا، جہاں "رابرٹ” اور "ماٹلڈا” نامی دو اے آئی روبوٹس کو باقاعدہ طور پر "روبوٹ شریکِ حیات” قرار دیا گیا۔

تقریب کی میزبان ماریا پینٹیوخینا کی موجودگی میں دونوں روبوٹس نے روایتی انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ جینے مرنے کے علامتی عہد و پیمان کیے اور ایک دوسرے کو علامتی شادی کے بریسلیٹس بھی پہنائے۔ یہ واقعہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک تاریخی سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button