کھیل وکھلاڑی

انجری کا شکار نسیم شاہ ایشیاکپ سے باہر ہوگئے

ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایشیاکپ میں سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل زمان خان نے نسیم شاہ کی جگہ 17 رکنی اسکواڈ کا جوائن کرلیا ہے۔

زمان خان آج الصبح کولمبو پہنچ چکے ہیں وہ آج پاکستانی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں: نسیم، حارث کی انجریز، پاکستان نے زمان اور شاہنواز کو طلب کرلیا

فاسٹ بولر نسیم شاہ بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے انکے کندھے میں چوٹ آئی تھی، ٹیم کے میڈیکل پینل کی جانب سے ان کی نگرانی جاری ہے، آئی سی سی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی دوشیزہ نسیم شاہ سے ملاقات کیلئے سری لنکا پہنچ گئیں

دوسری جانب بھارت کے خلاف ہی میچ میں حارث رؤف نے بھی بالنگ نہیں کروائی تھی تاہم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے بہتر ہورہے ہیں۔

ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ دونوں فاسٹ باؤلرز ہمارا اثاثہ ہیں اور ٹیم کا میڈیکل پینل ان سب سے اہم ورلڈ کپ سے قبل بہترین ممکنہ دیکھ بھال فراہم کررہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button