گولڈ مافیا کیخلاف بھی کریک ڈاؤن شروع، فہرستیں تیار
اسلام آباد: گولڈ مافیا کیخلاف انٹیلی جینس ایجنسیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ٹاسک فورس بنا دی گئی ہیں، ٹاسک فورس نے سونا اسمگلنگ کرنے والے مافیا اور اسمگلرز کی لسٹیں تیار کرلی ہیں۔ اِس کے علاوہ گورنمنٹ نے گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اور سونے کی خرید و فروخت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا، جس کا فائدہ ہر عام شہری اور ملک کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 5600 روپے کا بڑا اضافہ
سونے کی قیمت پہلے ہی مارکیٹ میں نیچے گر رہی ہیں، غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کے علاوہ حکومت گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے پالیسیوں پر کام کر رہی ہے۔
سونے کی تجارت کوریگولرائز کرنے اور اس میں شفافیت کو بڑھانے کے لیے سونے کی خرید و فروخت کے لین دین کو ریکارڈ پر لانے اور مانیٹر کرنے کے لیے کمپیوٹرائزڈ نظام تیار کیا جا رہا ہے۔