پاکستان

امریکا اور ایران کے درمیان سمندری ٹکر

امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکابندی مکمل کر لی ہے۔ ایک ایرانی جہاز کو ناکابندی توڑنے کی کوشش پر روک دیا گیا۔

واشنگٹن (16 اپریل 2026): امریکی سینٹکام نے ایک ایرانی کارگو جہاز کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی فوج نے رات گئے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکابندی کو مکمل طور پر نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت ایران میں سمندری راستے سے ہونے والی تمام اقتصادی تجارت روکی گئی ہے۔ این بی سی نیوز کے مطابق، ایک ایرانی جہاز نے امریکی ناکابندی سے بچنے کی کوشش کی، تاہم اسے ایک جنگی جہاز نے روک کر واپس موڑ دیا۔ سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ یہ ایرانی جہاز بندر عباس سے روانگی کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے امریکی ناکابندی کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button