پاکستان

وفاقی حکومت نے ریویو آف ججمنٹ ایکٹ فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریویو اف ججمنٹ ایکٹ کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی  اپیل دائر کردی۔

حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں سپریم کورٹ سے فیصلے ہر نظر ثانی کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ارٹیکل 142 پارلیمان کو ایسی قانون سازی کا اختیار دیتا ہے، عدالتی فیصلہ مقننہ کے اختیارات پر انکروچمنٹ ہے۔

 

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 11 اگست کو ریویو اف ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ کو کالعدم کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: پریکٹس پروسیجر ایکٹ؛ ملک کو نقصان ہو مجھے ایسا اختیار نہیں چاہیے، چیف جسٹس

واضح رہے کہ آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 15 رکنی فل کورٹ بینچ نے ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ پر کئی گھنٹے کی سماعت کی اور پھر کیس کو تین اکتوبر تک ملتوی کردیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button