تارکین وطن

استحکام پاکستان ریلی

ہم ہیں پاکستان

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) استحکام پاکستان ریلی اور ہم ہیں پاکستان کے عنوان سے یورپی ادالحکومت برسلز میں چوہدری ناصر چوہان کی میزبانی اور پاکستانی کمیونٹی ،پاکستان سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی پارٹیوں اور چوہدری زاہد رضا بھدر کی تنظیم ای یو پاک بیلجیئم فیڈریشن کے مشترکہ تعاون اور کمیونٹی کی سر کردہ شخصیات کی سربراہی میں ایک تاریخی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

جس میں بچے، بڑے نوجوان اور خواتین اپنے وطن سے محبت اور پاکستان کے دفاع کے ضامن اداروں سے اظہار یکجہتی کرینگے۔ اس سلسلہ میں چوہدری ناصر چوہان سردار صدیق خان،چوہدری زاہد رضا بھدر ،چوہدری شکیل احمد گوہر، حاجی ناصر ننھا، علی چوہان ، شیخ کاشف نے پروگرام کو تشکیل دینے اور تیاروں کے سلسلہ میں کمیونٹی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

اس پروگرام میں بیلجیئم کے مختلف شہروں کے علاوہ یورپ کے دیگر ممالک سے بھی لوگ جوق در جوق شرکت کے لئے پر جوش ہیں۔پروگرام کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے ہم ہیں پاکستان ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button