پاکستان

کراچی میں جعلی پاسپورٹ بنانے کا نیٹ ورک بے نقاب

فیڈرل تحقیقاتی ادارے نے کراچی میں ایک کارروائی کے ذریعے جعلی پاسپورٹ بنانے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔ 70 سے زائد مشتبہ افراد کی دستاویزات برآمد ہوئیں۔ دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

فیڈرل تحقیقاتی ادارے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے کراچی کے شارع فیصل پر واقع عوامی مرکز کے قریب پاسپورٹ آفس پر اچانک چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران پاسپورٹ آفس کے ریکارڈز کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی جس سے 70 سے زائد مشتبہ غیر ملکی افراد کی دستاویزات برآمد ہوئیں، جن کے پاسپورٹ مبینہ طور پر جعلی کاغذات پر بنائے گئے تھے۔ کارروائی کے نتیجے میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button