نواز شریف ہی واحد لیڈر جو پاکستان کو در پیش مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں،
برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل)چودری عابد حسین سینئر رہنماپاکستان مسلم لیگ ن بیلجیئم نے کہا نواز شریف واحد لیڈر ہیجو پاکستان کو در پیش مسائل سے نجات دلا سکتا ہے آج ملک میں روزگاری،لاقانونیت،معیشت تباہ حال اور امن وامان کا مسئلہ درپیش ہے
جس کا صرف ایک ہی حل ہے کہ ملک میں فوری انتخابات کرائیں جائیں۔ہوش کے بجاے جوش سے کام لیا تو ملک کے اندر انارکی پھیل سکتی ہے اور خدا ناخواستہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتاہے
انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک کو اتحاد ویگانگت اوربھائی چارے کی ضرورت ہے اگرہم نے صبرو تحمل کا مظاہرہ نہ کیا تو خداناخواستہ ملک ٹو ٹنے کا خدشہ ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ آئندہ انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور ملک کو تباہی تک پہنچانے والوں ووٹ کی طاقت سے شکت فاش دے گی آج ملک میں بڑھتی مہنگائی،بے روز گاری کا ذمہ دار عمران خان اور اس کی جماعت ہے موجودہ حکومت پاکستان جلد بحرانوں سے نکال لے گی۔