پاکستان
پشاور میں ملازمین پر موبائل فون استعمال پر مکمل پابندی

پشاور کی ضلعی عدالتوں میں دفتری اوقات کے دوران ملازمین کو موبائل فون استعمال سے منع کیا گیا۔
پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ضلعی عدالتوں کے عملے کے لیے دفتری اوقات کے دوران اسمارٹ فون استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلعی عدلیہ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، تمام ڈیوٹی پر موجود عملے کو اپنے موبائل فونز برانچ کے سربراہ کے پاس جمع کرانے ہوں گے۔ یہ قدم عدالت کے اندر کام کی شفافیت اور کارکردگی بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔




