تارکین وطن
فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے والے ہی انتشار پسند ہیں
امن نیوز انٹرنیشنل)شیخ کاشف سینئر رہنما پاکسستان تحریک انصاف بیلجیئم ؛ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاستی اقدامات تدبر اور تحمل مزاجی کے متقاضی ہیں۔ ریاست کی مضبوطی کیلئے ریاستی اور سیاسی اداروں کا استحکام ازبس ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ افواج پاکستان سے ہر پاکستانی محبت کرتا ہے اور پاکستان تب ترقی کرے گا جب تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گے۔
پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے والے ہی انتشار پسند ہیں۔ فوج اور عوام ایک پلیٹ فارم پر ہوں تو کسی کی جر أت نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔